ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قحط سالی سے نمٹنے میں ریاستی حکومت ناکام:بی جے پی

قحط سالی سے نمٹنے میں ریاستی حکومت ناکام:بی جے پی

Mon, 17 Oct 2016 12:03:17    S.O. News Service

ٹمکور:16 ؍اکتوبر(ایس اونیوز)ریاست بھر میں برسراقتدار کانگریس حکومت عوامی منصوبوں کے نفاذ میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے، اور قحط سالی سے بھی ٹھیک طریقے سے نمٹا نہیں جارہا ہے، یہ الزام بی جے پی کارکنوں نے لگایا، بی جے پی سٹی یونٹ کے کارکنوں نے ضلع کے ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی کانگریس حکومت کسان مخالف رویہ اختیار کی ہوئی ہے، اور یہ حکومت قحط سالی سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔بی جے پی راجیہ رعیتا مورچہ کے نائب صدر ایس شیواپرساد نے اس موقع پر احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے، باغبانی کی فصلیں سوکھ چکی ہیں۔مویشیوں کیلئے چارہ کی قلت ہے، حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر ضلع کو قحط زدہ علاقوں کی فہرست میں شامل کرے اور قحط سالی کا شکار علاقوں میں فوری کام شروع کرے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فصلوں کی تباہی کا سامنا کررہے کسانوں کو فوری طور پر ان پٹسبسڈی فراہم کرے اور مشکل میں پھنسے کسانوں کے قرض معاف کرے، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے سبھی تالابوں کو ہیماوتی ندی کا پانی بہانے کا منصوبہ بنایا جائے، اس موقع پر بی جے پی ضلعی صدر جیوتی گنیش کے ویدامورتی، رویش، ہالنور لیپاکٹا، ملیکارجن، ڈاکٹر پریما ہیگڑے، بشیر احمد اور دیگر موجودتھے۔


Share: